جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا وسط مدتی انتخابات،ٹرمپ کی پارٹی کوشدید دھچکا، ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے کتنی نشستیں چھین لیں؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے موقع پر تمام ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیاجس کے بعد ابتدائی نتائج میں کہاگیا ہے کہ ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل ہے اور ایوان نمائندگان میں انہوں نے19 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لی ہیں تاہم435 میں سے181 نشستوں پرری پبلکنز اور 209 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے،سینیٹ میں 50 نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز کو واضح سبقت حاصل ہے۔

جبکہ ڈیموکریٹس کو 42 نشستیں مل سکیں اسی طرح امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہوا جس میں سے ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی 3 نشستیں بھی چھین لیں جس کے بعد ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 21 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 18 ہو گئی،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی پر امریکی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے،امریکی الیکشن کے دوران ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ 435 میں سے181 نشستوں پرری پبلکنز اور 209 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔سینیٹ میں 50 نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز کو واضح سبقت حاصل ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کو اب تک 42 نشستیں ملی ہیں۔امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہوا جس میں سے ڈیموکریٹس نے ی پبلکنز سے گورنر کی 3 نشستیں بھی چھین لیں جس کے بعد ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 21 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 18 ہو گئی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی پر امریکی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔امریکی الیکشن کے دوران ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں، حکمراں جماعت ری پبلکنز ایوان نمائندگان میں برتری برقرار رکھ سکے گی یا نہیں؟وسط مدتی انتخابات کو امریکی صدر ٹرمپ کا امتحان اور ان کی پالیسیوں پر ریفرنڈم بھی کہا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…