جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

جی میل کے اس خفیہ فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاہم اگر آپ گوگل کی میل سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو یہ ڈاٹ اس میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔ جی ہاں گوگل نے جی میل کو دیگر ای میل سروسز سے مختلف رکھنے کے لیے یا نمایاں کرنے کے لیے اس کے آغاز سے ہی کچھ الگ کام کیا تھا۔ جی میل کانفیڈنشنل موڈ کو موبائل فون پر کیسے استعمال کریں؟ اس کے لیے جی میل میں صارفین کے ای میل ایڈریسز میں

موجود ڈاٹس کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گوگل کے ہیلپ فورم میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا ای میل ایڈریس [email protected] تو ضروری نہیں کہ دوست یا واقف کار اس میں موجود تمام ڈاٹس ڈالیں بلکہ [email protected] ڈال کر بھی ای میل کی جاسکتی ہے۔درحقیقت آپ کا ایڈریس [email protected] ہو تو [email protected] اور [email protected] بھی آپ کا ہی ایڈریس ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر جی میل میں نیا نہیں بلکہ برسوں سے موجود ہے مگر لاتعداد افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے افراد اپنے دوستوں یا دیگر افراد کو جی میل ایڈریس بتاتے ہوئے اس میں ڈاٹ کا ذکر لازمی طور پر کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسا نہ کرنے پر ای میل کہیں اور نہ پہنچ جائے۔ اس طرح کی سہولت فیس بک میں ہی موجود ہے اور یہ سروس میں ڈاٹ کی پروا بھی نہیں کرتی تاہم دیگر کمپنیوں کی سروسز جیسے مائیکروسافٹ، یاہو میل، ایپل آئی کلاﺅڈ میں یہ ڈاٹ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انٹرنیٹ کے بغیر مفت جی میل چلانا ممکن یعنی ان سروسز میں اگر آپ نے ای میل ایڈریس میں ڈاٹ نہ ڈالا تو ای میل جا نہیں سکے گی تاہم جی میل میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ اسپام میلز پر قابو پانے میں بھی مددگار اگرچہ ڈاٹ یا اس کے بغیر یوزرنیم کا استعمال کافی دلچسپ ہوتا ہے مگر یہ ان باکس کو فلٹر کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ یہ ڈاٹس صارف کو الٹرنیٹ ای میل ایڈریسز کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں یعنی بغیر ڈاٹ اور ڈاٹ والے ایڈریس کو صارفین اسپام فولڈر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے تو یہ اس کا

مین ای میل ایڈریس کے طور پر کام کرسکتا ہے تاہم کسی اجنبی کو وہ صارف [email protected] دے سکتے ہیں۔ پھر اپنے جی میل اکاؤنٹ میں [email protected] کے لیے ایک فولڈر بنا کر اس کی تمام میلز اس میں بھیج سکتے ہیں جبکہ اپنے ڈاٹ یا بغیر ڈاٹ والے ایڈریس کو کسی ویب سائٹ پر سیکنڈ اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کرکے سائن اپ ہوسکتے ہیں، یعنی کسی نئے ای میل ایڈریس کو بنانے یا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…