بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

دْنیا کے بلند ترین شہر میں انسانی زندگی پر اثرات کی جان کاری کی مہم

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)اٹلی اور فرانس کے 14 سائنسدانوں نے آئندہ جنوری میں دنیا کے بلند ترین شہر کے مطالعاتی دورے کا اعلان کیا ہے۔ سائنسدان یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بلند ترین شہرمیں رہنے والے لوگوں کی جسمانی کیفیات زمین کے دوسرے حصوں میں آباد لوگوں سے کس طرح مختلف ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ اس مشن سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آیا کم سے کم آکسیجن کے ماحول میں انسانی جسم میں کیا دفاعی میکنزم اختیارکرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سائنسی تحقیقاتی مشن فرانسیسی بین الاقوامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ سائنس ریسرچ کی جانب سے پیرو کے بلند وبالا شہر لارینکوناڈا بھیجا جائے گا۔تحقیقاتی مشن میں شامل سائنسدانوں نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عام نظریہ یہ ہے کہ انسان سطح سمندر سے 5 ہزارمیٹر کی بلندی پر رہ سکتا ہے۔ لارینکوناڈا کیباشندے اس زیادہ بلندی پر ہیں اور ان کے بارے میں جان کاری ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگی۔یہ شہر پیرو کے الانڈیس پہاڑی سلسلے میں سطح سمندر سے 5300 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس میں سخت ترین حالات میں 50 ہزار افراد بستے ہیں۔یہاں کی آبادی کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے اور ان کے ہاں بعض انوکھی بیماریاں بھی ہوتیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان امراض کا تعلق یہاں کی بلندی اور کم آکسیجن کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ 30ن دن وہاں قیام کے دوران سائنسدان ان بیماریوں کی ماہیت اور ان کے علاج پر بھی تحقیق کریں گے۔ماہرین کا کہناتھا کہ اس مطالعاتی دورے کے نتائج میں سائنس دانوں کویہ سمجھے میں مدد ملے گی کہ آیا کم آکسیجن انسانی جسم کو کس طرح کا دفاعی میکنزم اختیار کرنا ہوگا۔ اس طرح ایسے ماحول میں پیدا ہونے والی بیماریوں یا گہرائی میں موجود مقامات میں نظام تنفس کو کیسے فعال رکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…