ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا انگلیاں چٹخانا جوڑوں کے درد کا باعث بننے والی عادت ہے؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلیوں کے جوڑ چٹخانا اکثر افراد کی عادت ہوتی ہے مگر ایسا کرنے سے کیا جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے؟ دہائیوں سے کہا جارہا ہے کہ انگلیاں چٹخانے کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض، ورم یا انجری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں

کا کہنا ہے کہ یہ عادت کسی قسم کے مرض کا باعث نہیں بنتی بلکہ ہارورڈ کے طبی جریدے میں شائع ایک تحقیق کے مطابق چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز درحقیقت سینوویال فلوئیڈ (رطوبت زلالی) میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ابھرتی ہے۔  ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج سینوویال فلوئیڈ ایسی پتلی رطوبت ہوتی ہے جو انسانی جسم کے بیشتر جوڑوں کے درمیان موجود خلا کو بھرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلا پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچانک الگ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔ مگر ایسا بھی نہیں کہ اس عادت سے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے خصوصاً اگر اکثر ایسا کرتے ہوں۔  انگلیاں ہر وقت ٹھنڈی کیوں رہتی ہیں؟ ایک تحقیق کے مطابق انگلیاں چٹخانے کو عادت بنالینے سے ہاتھوں کی گرفت کمزور جبکہ ہاتھوں کی سوجن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح انگلیوں کی ہڈیوں کی شکل میں تبدیلی کا امکان بھی ہوتا ہے جو کہ طویل المعیاد بنیادوں پر انجری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…