ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ایان علی کا دھماکہ خیز سرپرائز، وعدہ معاف گواہ بن گئی، منی لانڈرنگ میں اہم ترین سیاسی شخصیت اور اس کا بھائی بھی ملوث، سنسنی خیز انکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرنسی سمگلنگ میں ملوث ایان علی عدالت جانے سے گریزاں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کے بیان نے تہلکہ مچا دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرنسی کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایان علی کے بیان نے منی لانڈرنگ مافیا کی نیندیں اڑا دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی نے جان کا تحفظ دینے کی ضمانت پر وعدہ معاف بننے کے لیے نیم رضا مندی ظاہر کر دی ہے،

ذرائع کے مطابق ایان علی بیرون ملک سے وطن واپس آئیں تو اہم شخصیات کے متعلق اہم ثبوت سامنے آ جائیں گے، سابق وفاقی وزیر رحمان ملک کے بھائی کے ایان علی سے کاروباری تعلقات کی حقیقت بھی سامنے آ سکتی ہے، ایان علی کو رابطہ کاروں نے اہم پیغام بھی پہنچا دیا ہے، ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا، ایان علی کا تاحال جے آئی ٹی یا کرنسی سمگلنگ کیس کی تحقیقاتی ٹیم سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے، 10 نومبر کو اس کیس کی سماعت ہے، واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور ان کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں اور کئی مقدمے کی کئی سماعتیں بھی ہوئیں جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا ہے تھا کہ وہ آخری میڈیکل معائنے کے بعد جلد وطن واپس آجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر بغیر ثبوتوں کے منی لانڈرنگ سمیت سنگین الزامات لگائے گئے تھے، میں نے پاکستان اور اس کی عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

ایان علی نے کہا کہ میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ویڈیو میں جو دو لوگ تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ دونوں شخصیات کو نہ گرفتار کیا گیا ٗنہ مقدمہ بنا اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں وہ وکلاء کی ٹیم تبدیل کرچکی ہیں ٗخرابی صحت اور ذہنی کیفیت کے سبب مقدمات کی پیروی نہیں کر سکی تھیں اس دوران ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمولی دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ لوگ جو باتیں کرتے رہے ہیں ان تمام باتوں کا جلد جواب دوں گی اور میرے جوابات سب کو چپ کرا دیں گے۔

ایان علی نے کہا کہ میں اپنے صحت کے مسائل اور دماغی حالت کے باعث میں مقدمات کی پیروی صحیح نہیں کر سکی، میں نے وکلاء کو تبدیل کر دیا ہے،میں اس کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی وکلاء کی ٹیم تبدیل کر رہی ہوں اور اب میں اپنے تمام مقدمات کا نیا آغاز کروں گی۔ایان علی کا کہناتھا کہ مجھے پر ثبوتوں کے بغیر منی لانڈرنگ جیسے سنگین ترین الزامات عائد کیے گئے،ایئر پورٹ کی اس ویڈیو میں جس وقت مجھے گرفتار کیا گیا تھا، وہاں پر میرے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ کے راول لاونج میں سابق صدر کے پرسنل اسسٹنٹ مشتاق احمد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی موجود تھے۔انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا گیا؟ ان کے نام مقدمے میں کیوں نہیں ہیں؟ ان سے کسی قسم کی کوئی تفتیش نہیں کی گئی؟ جبکہ ان کو حراست میں بھی نہیں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…