جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا فولڈ ایبل فون گلیکسی ایف 2 دن کی دوری پر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون گلیکسی ایف یا گلیکسی ایکس رواں ہفتے سامنے آرہا ہے اور اب کمپنی نے اس کی جانب اشارہ دے دیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے اس فولڈ ایبل فون کی تیاری پر کئی برسوں سے کام کیا  جارہا ہے اور ہر سال ہی اسے متعارف کرانے کی رپورٹس سامنے آتی ہیں مگر اب کمپنی آخرکار اسے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

کیا سام سنگ کا فولڈ ایبل فون ایسا ہوگا؟ سام سنگ کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس بدھ سے امریکا میں شروع ہورہی ہے اور اس سے پہلے کمپنی نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی پروفائل تصویر کو اس فولڈ ایبل فون کے ٹیزر سے بدلا ہے۔ اس ٹیزر تصویر سے ہٹ کر سام سنگ فی الحال باضابطہ طور پر اس اسمارٹ فون کے بارے میں کچھ اعلان نہیں کیا اور امکان ہے کہ کانفرنس کے دوران ہی تفصیلات سامنے آئیں گی۔ سام سنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے رواں سال اگست میں کہا تھا کہ کمپنی اپنے فولڈ ایبل فون جلد متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے تاکہ وہ دنیا کا پہلا ایسا فون بن سکے۔ تاہم سام سنگ دنیا کے پہلے کمرشل فولڈ ایبل فون کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہے کیونکہ ایک کمپنی رائل نے گزشتہ ہفتے فلیکس پائی نامی 7.8 انچ کا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا تھا جس میں 3 اسکرینیں ہیں۔ مگر سام سنگ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے متعارف کرائے جانے والا ممکنہ طور پر چین سے باہر کسی اور ملک میں پیش نہیں کیا جائے گا، جبکہ ڈیزائن کے لحاظ سے بھی وہ متاثر کن نہیں۔ سام سنگ کا گلیکسی ایف یا ایکس جو بھی اس کا نام ہوگا، ممکنہ طور پر 7.3 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ بند ہوکر 4.3 انچ ڈسپلے کی شکل اختیار کرلے گا جبکہ اس ڈیوائس میں کاسٹیوم انٹرفیس بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ : سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون نومبر میں سامنے آئے گا ٹیبلیٹ کی شکل میں تو اسے جیب میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر اسمارٹ فون کی شکل میں اسے جیب میں رکھنا آسان ہوگا۔ اس ٹیبلٹ اور فون کے مکسچر میں سام سنگ کی نیکسٹ جنریشن 7nm چپ یا کوالوم اسنیپ ڈراگون ایس او سی پراسیسر دیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے لیے سام سنگ اور گوگل نے اینڈرائیڈ کا خصوصی ورژن بھی تیار کیا ہے۔ رواں ہفتے متعارف کرائے جانے کے بعد اس فون کو اگلے سال کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور ڈویلپر کانفرنس میں اس ڈیوائس کے بارے میں ابتدائی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ ویسے یہ جان لیں کہ سام سنگ کا یہ فون جب بھی صارفین کے لیے دستیاب ہوا تو محدود تعداد میں ہوگا اور اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…