بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

غزہ میں جنگ بندی کی مساعی : پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی آگئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)فلسطین کے جنگ زدہ اور اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو وسعت دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی

گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ مصری انٹیلی جنس کے وفود حالیہ ایام میں متعدد بار غزہ اور اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ غزہ کی شمالی سرحد پر ساحل پر سیکڑوں فلسطینی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے جمع ہوئے۔ فلسطینیوں کی جانب سے غزہ میں حق واپسی اور ناکہ بندی توڑنے کے لیے جاری مظاہروں میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم بھی شامل ہے۔اس سے قبل فلسطینی مظاہرین سرحد پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج پر صوتی بموں، گیسی اور آتش گیر غباروں کا استعمال کرتے رہے ہیں مگر گذشتہ روز فلسطینی مظاہرین کو پرامن دیکھا گیا۔ فلسطینیوں نے سرحد پر لگائی گئی خار دار تاروں کی باڑ کاٹنے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے نعرے بازی کی۔فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پر ٹائر نہیں جلائے گئے اور نہ مظاہرین نے کشتیوں پر سوار ہو کر آگے جانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین کی کشتیاں بھی سرحد سے 500 میٹر دور کھڑی رہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی حق واپسی احتجاجی تحریک کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ ہمارا ھدف غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے علاقوں میں جانے کی اجازت دلوانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…