ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

میشا شفیع نے جھوٹے بے بنیاد الزامات لگائے : وکیل علی ظفر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر کی جانب سے عدالت میں دائر کیے گئے ہرجانے کے نوٹس کا جواب داخل کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں گلوکار نے نجی اسٹوڈیو اور ایک خاندانی تقریب میں ہراساں کیا تاہم اب علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔لاہور کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کے وکلاء پیش ہوئے۔

اس موقع پر علی ظفر کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار حسین نے دلائل دئیے۔علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جھوٹے بے بنیاد الزامات لگائے۔تاہم گلوکارہ کے وکیل نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو دو سے زائد مرتبہ ہراساں کیا۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر انہیں مزید وقت دے۔جس پر علی ظفر کے وکیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔بعدازاں عدالت نے 21 نومبر کو فریقین کے وکلا کو بحث کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ اس کیس کی ایک سماعت گزشتہ سال 18 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…