بریلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں جواں سالہ لڑکی کو ہسپتال کے ملازم اور چار دیگر افراد نے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کو پانچ روز قبل خاندانی فارم میں کام کے دوران سانپ نے ڈس لیا تھا، جس پر اسے علاج کے لیے ہسپتال کے ‘آئی سی یو’ میں داخل کیا گیا تھا ٗلڑکی کو جس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہ آئی سی یو میں تنہا تھیں۔سینئر پولیس افسر اے سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے
یہ واقعہ ہسپتال کے جنرل وارڈ میں منتقل ہونے کے بعد بیان کیا۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ہسپتال کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر چار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔متاثرہ لڑکی نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا ملازم اور چار دیگر افراد رات کو اس وقت آئی سی یو میں داخل ہوئے جب وہ تنہا تھیں، ملزمان نے پہلے لڑکی کو انجیکشن لگانے کی کوشش کی اور جب اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے منہ اور ہاتھ باندھنے کے بعد ان کا ‘ریپ’ کیا۔