اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں ہونے والا پہلا کنسرٹ منسوخ ۔عرب میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان کا کنسرٹ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچر سینٹر میں ہونا تھا۔کنسرٹ کیلئے سینکڑوں ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے تھے لیکن انتظامیہ نے عین وقت پر شو کو منسوخ کر دیا۔شو میں 3 ہزار تک مداحوں نے شرکت کرنی تھی جس میں پاکستانی اور بھارتی
شہری شامل تھے جب کہ شو کی ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 سعودی ریال تک رکھی گئی تھی لیکن پاکستان کے خراب حالات کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کیا گیا۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سعودی ایجنسیز اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے خراب حالات کے باعث شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ حالات ٹھیک ہونے پر جلد ہی دوبارہ شو کروں گا۔مداحوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ۔