اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

مولانا سمیع الحق کو کس نے شہید کروایا؟بیٹے حامد الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک) مولانا سمیع الحق پر حملہ کہاں کیاگیا،بیٹے مولانا حامد الحق نے تفصیلات بتادیں، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں، مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مولانا حامد الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر گھر پر حملہ کیاگیا ، چاقو سے کئی وار کئے گئے،

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کردیاگیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ وہ راستے میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مولانا سمیع الحق پاکستان کے نامور علماءکرام میںشمار کئے جاتے تھے ان کی شہادت پاکستان کے لئے ایک عظیم نقصان قرار دی جارہی ہے۔مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق گھر پر کچھ دیر کے لئے اکیلے ہوئے تھے جس کے بعد نامعلوم افراد گھر میں غالباً دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے اور انہوں نے مولانا سمیع الحق کو چھریوں کے وارکرکے شہید کردیا، چاقو سے مولانا سمیع الحق پر متعدد وار کئے گئے ،مولانا حامد الحق نے کہا کہ میں خود بھی گھر میں موجود نہیں تھابلکہ نوشہرہ میں موجود تھا ، بعد ازاں جب لوگ گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت پڑے ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔مولانا حامد الحق نے کہا کہ میرے والد کی شہادت کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہی ہوسکتی ہیں انہی طاقتوں نے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو افغان حکومت کی جانب سے خطرات تھے۔ مولانا سمیع الحق پر حملہ کہاں کیاگیا،بیٹے مولانا حامد الحق نے تفصیلات بتادیں، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں، مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مولانا حامد الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر گھر پر حملہ کیاگیا ، چاقو سے کئی وار کئے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…