ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پریانکاچوپڑا کی فلم ’’ازنٹ اٹ رومانٹک‘‘ کا ٹریلر سامنے آگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی تیسری ہولی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کا ٹریلر سامنے آگیا، جس میں ایک مرتبہ پھر اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا۔فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس میں کئی رومانوی

کہانیوں کا مذاق بنایا گیا ہے۔فلم میں ریبیل ولسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جن کی زندگی ایک رومانوی کہانی میں پھنس چکی ہے اور وہ اس سے بالکل خوش نہیں۔ٹریلر میں پریانکا چوپڑا کو بہت ہی مختصر وقت کے لیے دکھایا گیا جس سے ان کے مداح خاصے ناخوش ہیں۔یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب پریانکا کو ان کی ہولی وڈ فلم کے ٹریلر میں زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ان کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم ’بیواچ‘ کے ٹریلر میں بھی اداکارہ صرف چند سیکنڈز کے لیے نظر آئیں تھیں۔اس کے علاوہ پریانکا کی دوسری ہولی وڈ فلم ’اے کڈ لائک جیک‘ کے ٹریلر میں بھی اداکارہ کو کسی خاص کردار میں نہیں دکھایا گیا تھا۔جبکہ پریانکا چوپڑا کو فلم میں بھی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پریانکا نے اپنے ہولی وڈ کیریئر کا آغاز امریکی تھرلر شو کوائینٹیکو کے ساتھ کیا۔ جس کی کہانی ایف بی آئی ایجنٹس پر مبنی تھی۔اس شو کے تین سیزن سامنے آئے، جن کے لیے پریانکا چوپڑا کو دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پریانکا کی تیسری ہولی وڈ فلم ’’ازنٹ اٹ رومانٹک‘‘ اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…