پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

وزن گھٹائیں، سونا پائیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنے سے ناصرف انسان کی بہت سی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں بلکہ صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے لیکن وزن گھٹانے سے’سونا’ بھی مل سکتا ہے، یہ خبر کافی حد تک حیران کن ہے۔ جی ہاں! دبئی کے ایک شاپنگ سینٹر میں وزن کم کرنے کے بدلے میں سونا دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ شاپنگ سینٹر کی جانب سے ‘لوز ٹو ون گولڈ’ چیلنج کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں شرکت کرنے والے ایک کلو وزن کم کرنے کے عوض ایک گرام سونا حاصل کر

سکتے ہیں۔ شاپنگ سینٹر انتظامیہ کے مطابق شرکت کے خواہش مند لوگ اپنا نام شاپنگ سینٹر میں قائم کسٹمر کیئر ڈیسک پر درج کروانے کے بعد اس مہم کا حصہ بن کر شرائط وضوابط پر پورا اترتے ہوئے ایک کلو وزن گھٹانے کے عوض سونا حاصل کر سکتے ہیں۔ سونا جیتنے والوں کے نام کا اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا اور اسی دن انہیں انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ شاپنگ سینٹر نے ہفتہ وارانہ فٹنس پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے جس میں وزن کے حوالے سے مفت ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…