اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

یہ مشروب موٹاپے سے نجات کے لیے مددگار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو ورزش اور متوازن غذا کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مشروب کو آزما کر بھی دیکھیں جو کہ دنوں میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ مشروب لیموں کے عرق اور اجوائن کے پتوں کے

امتزاج پر مشتمل ہے۔ لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے تو اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادو اثر ثابت ہوسکتا ہے۔  موٹاپے سے بچانے میں مددگار 16 غذائیں اجوائن میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں جبکہ وٹامن اے، بی، سی اور کے کے ساتھ دیگر منرلز جیسے آئرن اور پوٹاشیم بھی اس میں موجود ہیں۔ یہ پتے جسم کے اندر سے زہریلے مواد کے اخراج کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود کلورفل نامی جز جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح اس میں موجود انزائمے نظام ہاضمہ کو بہتر بناکر بھی توند سے نجات کے لیے فائدہ مند ہیں۔ دوسری جانب لیموں کا عرق جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ اس مشروب کو بنانے کا طریقہ جان لیں۔ کچھ مقدار میں اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں اور ایک لیموں کو نچوڑ کر عرق نکال لیں۔ ان دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس خالی پیٹ یا صبح نہار منہ پینے سے آپ چند ہفتوں میں توند کی چربی کو نمایاں حد تک گھلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…