جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

اہم سرکاری افسرکے قبضہ سے سات لگژری سرکاری گاڑیاں برآمد ، وزیر مملکت مراد سعید کا کارروائی کا حکم دے دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے سات لگژ ری گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں‘ یہ گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کررہے تھے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن آصف ہرگن کے قبضہ سے بھی تین لگژ ری برآمد کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے

واپس لی گئی گاڑیوں میں لینڈ کروزر ٹیوٹا رجسٹریشن نمبر XT-873 ٹیوٹا گرینڈے رجسٹریشن نمبر جی ایکس 327 ‘ ٹیوٹا اٹلس جسٹریشن نمبر GAD-560 ‘ ہونڈا سو ئس GAB-309 ‘ ٹیوٹا کرولا GAB-744 اور ہونڈا سٹی GAD-553 ۔ علی شیر محسود 80 کروڑ کرپشن کا اہم کردار ہے جو فاٹا سیکرٹریٹ میں کی گئی تھی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی جوائن کرکے اس سے سات سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی تھیں جو وزیر مواصلات مراد سعید نے واپس لی ہیں۔ آصف ہرگن کے قبضہ سے واپس کی گئی گاڑیوں میں ٹیوٹا فارچیون جیپ جی اے ای 132 ‘ ہونڈا سوکس جی اے ڈی 873 ‘ ہونڈا سوک جی ایکس 575 شامل تھیں ان افسران کے خلاف مجرمانہ قانون کے تحت کارروائی بھی لائی جائے گی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں ممبر پلاننگ عاصم امین کے قبضہ سے بھی تین گاریاں برآمد کرلی گئی ہیں ان میں ٹیوٹا لینڈ کروزر GA-6048 ‘ ٹیوٹا فار چون جی اے ڈی 205 اور ٹیوٹا کرولا بی بی پشاور 5308 شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کرنل عظیم کے قبضہ سے دو گاڑیاں برآمد جبکہ کرنل سلمان کے قبضہ سے بھی دو گاڑیاں ، ‘ طفر محمود کے قبضہ سے دو گاڑیاں اویس احمد خان سے دو گاڑیاں اور عمران احمد کے قبضہ سے بھی دو گاڑیاں برآمد ہوگئی ہیں یہ غیر قانونی طریقہ سے استعمال کرنے میں مصروف تھے۔  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود کے قبضہ سے سات لگژ ری گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…