اسلام آباد (این این آئی)فرانس نے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کرتے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔ یہ بات پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹے نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی، ٹوٹل اور سنوفی سمیت 40 کے قریب فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ
فرانس پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ کا خواہشمند ہے جو اس وقت ایک ارب 40 کروڑ یورو ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور جرمنی پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں مشترکہ ثقافتی تقاریب کا انعقاد بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔