اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے مسائل کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا ٗ پاکستان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے مسائل کے خاتمہ میں کچھ وقت لگے گا تاہم ملک ان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سے حکومت کی پالیسی کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جب عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تو ڈالر کی مالیت 128 روپے تھی۔صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے نو مبرکے پہلے ہفتے کے دوران دورہ چین سے بھی مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کا خواہشمند ہے