منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

گوداموں میں پڑی70 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب ہو رہی ہے: خانیوال چیمبر آف کامرس

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( این این آئی)خانیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ70 لاکھ میٹرک ٹن گندم سرکاری گوداموں میں پڑی خراب ہو رہی ہے ، اس کی خریداری کیلئے اٹھائے گئے قر ض پر بینکوں کو اربوں روپے کا سود ادا کیا جا چکا ہے ،22 کروڑ عوام کو سستے آ ٹے کی فرہمی کیلئے فلور ملوں کو 1200روپے من کے حساب سے اجراء کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال چند لوگ ذاتی مفادات کیلئے لاکھوں ٹن زائدگندم کی خریداری کر کے قومی خزانے پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال د یتے ہیں جس کو روکنے کیلئے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فلور ملوں کو تین سال پرانی گندم فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ناقص آ ٹے کی شکا یا ت عام ہیں۔ گوداموں میں پڑی گندم فوری طور پر ملوں کو1200 روپے من کے حساب سے فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کوسستا آ ٹا بھی مل سکے اور اربوں روپے کی آمدن بھی خرانے میں جمع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف توصو بائی وزیر خوارک شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف اربوں روپے کی گندم گوداموں میں پڑی خراب ہو رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جا نا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے محکمہ خواراک جہاں شہریوں کو خالص خوارک کی فراہمی کیلئے بہت سے اقدامات کر رہا ہے وہیں گندم کے معیار پر بھی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو معیاری آٹے کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…