بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

جونی ڈیپ اب ’’کیپٹن جیک اسپیرو’‘ نہیں بن پائیں گے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)جس طرح رواں برس اگست میں سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے وارنر برادر کے ڈی سی یونیورس نے اعلان کیا تھا کہ اب برطانوی اداکار ہینری کیول کے کردار’ ’سپر مین‘‘ پر کئی سال تک کوئی فلم نہیں بنائی جائے گی۔اسی طرح اب معروف پروڈکشن ہاؤس والٹ ڈزنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اب کی مشہور فنٹیسی سواش بکلرفلم سیریز پائریٹس آف دی کیریبیئن کی اگلی فلم کو

’کیپٹن جیک اسپیرو’ کا کردار نبھانے والے جونی ڈیپ کے بغیر بنایا جائے گا۔جی ہاں، فلم اسٹوڈیو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 55 سالہ امریکی اداکار جونی ڈیپ کو اب اس کردار کے لیے مزید کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔اسکائے نیوز نے اپنی خبر میں ڈیلی میل ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پائریٹس آف دی کیریبیئن کے پہلے اور اصل لکھاری اسٹارٹ بیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ والٹ ڈزنی اسٹوڈیو نے جونی ڈیپ کو اگلی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔لکھاری نے بتایا کہ اگرچہ فلم پروڈکشن کمپنی نے اگلی فلم بنانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے، تاہم کمپنی نے جونی ڈیپ کو ’جیک اسپیرو’ کے کردار کے لیے کاسٹ نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ ’کیپٹن جیک اسپیرو’ پائریٹس آف دی کیریبیئن کا مرکزی اور اہم کردار ہے، جس جونی ڈیپ گزشتہ 15 سالوں سے نبھاتے آ رہے تھے۔پائریٹس آف دی کیریبیئن کی اب تک 5 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے آخری فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹالس’ کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اس سیریز کی پہلی فلم جولائی 2003 میں ریلیز کی گئی تھی، جس نے آتے ہی دھوم مچادی تھی۔پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم جولائی 2007، تیسری فلم مئی 2007 اور چوتھی فلم مئی 2011 میں ریلیز کی گئی۔سیریز کی پانچویں فلم مئی 2017 میں ریلیز کی گئی تھی اور اب سیریز کی چھٹی فلم بنائی جائے گی، تاہم اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔جونی ڈیپ نے ’کیپٹن جیک اسپیرو’ کا کردار اب تک کی پانچوں فلموں میں نبھایا، ان کا یہ کردار ہر خطے کے ہر عمر کے افراد میں مقبول رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…