اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کو پوسٹل سروسز کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی طرف
سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مراد سعید مواصلات کے ساتھ ساتھ پوسٹل سروسز کی وزارت کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔