ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد سے خیبرپختونخوا میں تعینات ایس پی کی پراسرارگمشدگی،اہل خانہ کا طاہر خان کے اغوا کا خدشہ ،اسلام آباد پولیس کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اسلام آباد میں لاپتہ ہوگئے اس حوالے بتایا گیا کہ ایس پی طاہر خان تھانہ رمنا کے علاقے سے لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ایس پی کے اہل خانہ نے طاہر خان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن امین بخاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لاپتا ایس پی طاہر خان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ انہیں اغواء کیا گیا یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق طاہر خان ڈیوٹی پر گھر سے روانہ ہوئے اور نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔وفاقی پولیس کے مطابق طاہر خان گھر سے پیدل نکلے تھے اور اب ان کا موبائل بھی مسلسل بند ہے اس حوالے سے وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعہ سے آگاہ کردیا ہے۔علاوہ ازیں سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمٰن نے اس حوالے سے کہا کہ ایس پی طاہر خان چھٹی پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ طاہر خان کا موبائل فون بند آ رہا ہے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ ان کی گمشدگی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم حقائق جاننے کے لیے اسلام پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اسلام آباد میں لاپتہ ہوگئے اس حوالے بتایا گیا کہ ایس پی طاہر خان تھانہ رمنا کے علاقے سے لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ایس پی کے اہل خانہ نے طاہر خان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن امین بخاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لاپتا ایس پی طاہر خان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…