جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

1971میں پاکستان کا کل قرض 31ارب روپے تھا ،نوازشریف اور آصف زرداری کے دور میں ملکی قرضوں میں کتنے ہزارارب کا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کوئی این آر اوکی توقع نہ رکھے ٗ پی ٹی آئی چوروں اور ڈاکوؤں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کرے گی ٗ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے قرضہ لیں گے اپنے بچوں کیلئے نہیں ٗ یوم سیاہ کو متنازعہ بنانے کیلئے کسی اسرائیلی کی پاکستان آمد کا شوشہ چھوڑا گیا ٗ سی اے اے نے کسی بھی اسرائیلی جہاز کی اسلام آباد آمد کی تردید کی ہے۔

ہفتہ کو وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کو غلام بنانے کی مذموم کوشش کی ٗپاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ٗ یوم سیاہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا ٗ انشاء اللہ کشمیر جلد بھارت سے آزادی لے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام کے حق آزادی کیلئے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ یوم سیاہ کو متنازعہ بنانے کیلئے کسی اسرائیلی کی پاکستان آمد کا شوشہ چھوڑا گیا ٗپاکستان کی حکومت اور فوج کو متازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ٗاسرائیل کے صحافی کے ٹویٹ کے ذریعے پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سی اے اے نے کسی بھی اسرائیلی جہاز کی اسلام آباد آمد کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس لیڈر شپ اور نظریہ نام کی کوئی چیز نہیں۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ فضل الرحمان ، آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ڈوب رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست صرف بدعاؤں تک محدود ہو گئی ہے ٗ1990سے مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چوروں اور ڈاکوؤں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کرے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو احتساب کیلئے ووٹ دیا ہے ٗوزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں مدینہ کی ریاست کا ماڈل اپنانے کا وعدہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ 1971میں پاکستان کا کل قرض 31ارب روپے تھا ٗپرویز مشرف کے دور میں پاکستان کا کل قرض 6ہزار ارب تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے دور میں ملکی قرضوں میں 24ہزار ارب کا اضافہ ہوا ٗان کے ڈرائیورز اور فالودے والے کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے قرضہ لیں گے اپنے بچوں کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حساب دینا پڑے گا، اگر حساب کتاب نہیں ہوا تو ملک کا نقصان ہو گا ٗکسی کو این آر او نہیں ملے گا ، کوئی اس کی توقع نہ رکھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…