منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی جائیداد کی تفصیلات ،اربوں کے مالک نکلے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی جائیداد کی تفصیلات کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے داماد عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے علی عمران کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔تاہم قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے عمران علی کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی۔جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر عمران علی کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ عمران علی کے علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے، گلبرگ 3 میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ ہے، غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائیداد عمران علی کے نام ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمران علی پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر سے 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے، انہیں نیب میں طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، عمران علی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرارہو ہوچکا ہے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی جائیداد کی تفصیلات کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…