منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مُقدسات پرصہیونی یلغارکو لگام دی جائے: مفتی اعظم فلسطین

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے فلسطین میں یہودیوں کی روزانہ کی بنیاد پرمذہبی یلغار، مقدسات کی بے حرمتی اور مذہبی تہواروں کی آڑ میں مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں موجود مذہبی مقامات، عبادت گاہیں، ان سے منسلک املاک اور ایک ایک گھر پوری قوم کی امانت ہے۔

اس امانت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو ہراساں کرنے اوریہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں دونوں مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کرکے عالمی قوانین کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں کو عبادت کی ادائی سے روکا ا رہا ہے جب کہ یہودی اشرار کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ کو یہویوں کیلئے مباح اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے حرام قرار دے رکھا ہے۔الشیخ محمد حسین نے کہا کہ القدس میں فلسطینیوں کی نجی اور مذہبی املاک چوری کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس میں عیسائی کمیونٹی کے گرجا گھروں کی مرمت پر پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران قابض فوج ہے ہاتھوں طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔ مفتی اعظم نے کہا کہ فلسطین کے عیسائی اپنے مقدس مقامات کی مرمت کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل انہیں ان کی عبادت گاہوں سے دور کر کے مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…