جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

ہزاروں نوکریاں، کاروبار کے ڈھیروں مواقع چینی کمپنیوں نے عمران خان کے دورے سے قبل ہی پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں

جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پائو چانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی عملداری کے بعد گوادر بندرگاہ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، آج کا گوادر چار سال قبل کے گوادر سے بالکل مختلف ہے، جہاں زندگی آباد ہو رہی ہے اور یہ دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے جمعہ کو چینی سفارتخانے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چینی سفیر یائو جنگ اور ڈپٹی چیف آف مشنزچائو لی چیان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،اورنج لائن منصوبہ

پاکستان میں جدید نقل و حمل کی ایک روشن علامت ہے،جس سے روزانہ کی تعداد میں ہزاروں شہری سفر کی بہترین سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،منصوبے پر 476چینی شہریوں جبکہ 1110پاکستانی شہریوں نے ملازمت حاصل کی،چینی کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو اس لئے روزگار فراہم کرتی ہیں تا کہ وہ ملازمت کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی مستفید ہو سکیں،

منصوبہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد عوام سفر کی جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،صنعتی زون میں چینی کمپنیوں کے

ساتھ ساتھ پاکستانی کمپنیاں بھی اپنا کاروبار قائم کریں گی،چین میں بھی مختلف طرح کے صنعتی و تجارتی زونزاور بندرگاہوں کے ذریعے تعمیر و ترقی کے مراحل طے کئے گئے،صنعتی زونزمیں کام کرنے والی پاکستانی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے تجربات سے مستفید ہوں گی اور اس کی مدد سے پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا،سی پیک کے تحت یہ پہلا صنعتی زون ہو گا جس کیلئے

خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پائو چانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی عملداری کے بعد گوادر بندرگاہ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، آج کا گوادر چار سال قبل کے گوادر سے بالکل مختلف ہے، جہاں زندگی آباد ہو رہی ہے اور یہ دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے،چینی کمپنی نے

گوادر کی حالت بدلنے کیلئے دن رات ایک کیا،سی پیک کی عملداری سے قبل گوادر میں کسی چیز کا نام و نشان نہ تھا،تاہم سی پیک پر عملداری کے بعد گوادرپوری دنیا میں اپنی پہچان بنا چکا ہے اور عالمی ممالک سی پیک کے بعد پاکستان میں اور گوادر میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں، گوادر جیسا منصوبہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے، اس منصوبے پر بھی سینکڑوں پاکستانیوں کو ملازمتیں دی گئیں اور سی پیک کے اگلے مرحلے میں مزید پاکستانی شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…