ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نواز شریف 100فیصد جیل جائینگے ، یہ بات مجھے کہاں سے پتہ چلی؟ فواد چوہدری نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ن لیگ والوں کے اوسان خطا ہو گئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کالے دھن کو سفید کرنے والوں کے چہرے پیلے پڑے ہوئے ہیںجنہوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں تو مروڑ ہو ں گے ،اپوزیشن میں جو چور اور ڈاکو نہیں ہیں ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے نہ نظریہ ، صرف پیسے بچانے کی سیاست ہو رہی ہے ، آج معاملات جس طریقے

سے چل رہے ہیں اسی طریقے سے چلیں گے۔جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کو رٹ میں ہوش ربا انکشافات ہو ئے ہیں ، چیف جسٹس جس طرح اس وقت عوامی مفاد میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں ، وہ پاکستان میں تاریخ لکھ رہے ہیں ، پوری پاکستانی قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے ، فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اے پی سی ہو رہی ہے یا یہ کہ ہم نے یہ کیوں کہا کہ نواز شریف 100فیصد جیل کیوں جائیں گے ، ہم نے دو سالوں سے یہی کہا ہے ، کیوں کہ ہمیںمقدمات کے حقائق پتہ ہیں ، اگر جن وکلاء نے کروڑوں روپے فیس نہ لی ہو وہ بھی اگر غیر جانبداری نے مقدمے کو دیکھیں گے تو وہ بھی ہماری رائے کے ہی حامل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے نہ ان کے پاس نظریہ ہے ، صرف پیسے بچانے کی سیاست ہو رہی ہے ، ہم یہ دیکھ رہے ہیں جنھوں نے منی لانڈرنگ کی ہے ، کالے دھن کو سفید کرنے والوں کے چہرے اس وقت پیلے پڑے ہوئے ہیں ، تمام ادارے آزادانہ اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہیں ، لیکن مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور مقصد پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ ہے ، اپوزیشن میں جو چور اور ڈاکو نہیں ہیں ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اور جنھوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں تو مروڑ ہو ں گے ، ان کا پم کچھ کر نہیں سکتے ، آج معاملات جس طریقے سے چل رہے ہیں اسی طریقے سے چلیں گے ۔(

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…