جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گوگل سرچ ہسٹری صاف کرنا اب آسان ہوگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنے سافٹ وئیر میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اہم پرائیویسی کنٹرول کو تلاش کرنا آسان بنا دیا ہے۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ پر بتایا گیا کہ صارفین کے لیے مینیو کو اپ ڈیٹ کرکے انہیں سرچ ہسٹری ریویو اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت گوگل سرچ کے اندر ہی فراہم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل صارفین کو گوگل اکاﺅنٹ کے اندر

جاکر ڈیٹا کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا پڑتا تھا۔ گوگل خاموشی سے آپ کی ہر بات ریکارڈ کرنے لگا نئی تبدیلیوں کے بعد اب صارفین گوگل کی اشتہاری سیٹنگز کے مینیو کو دیکھ اس معلومات کا انتخاب کرسکتے ہیں جو کہ گوگل آپ کے بارے میں ایکٹیویٹی کنٹرولز میں محفوظ کرتا ہے۔ یہ فیچرز فی الحال ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں گوگل ایپ میں انہیں آئندہ چند ہفتوں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ گوگل کے مطابق اگلے سال اس سیٹنگ کو میپس تک توسیع دی جائے گی، جس کے بعد دیگر گوگل پراڈکٹس کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے براہ راست گوگل پراڈکٹس کے اندر پرائیویسی کنٹرولز تک رسائی اور انہیں تبدیل کرنے کا اختیار انہیں پرائیویسی کو محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔ وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے اس سے قبل رواں سال ستمبر میں گوگل کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب یہ رپورٹ سامنے آئی کہ جب صارفین کسی بھی گوگل سروس جیسے جی میل پر لاگ ان ہوتے ہیں، تو کروم خودکار طور پر صارفین کی اجازت کے بغیر براﺅنگ ڈیٹا کو جمع کرنے لگتا ہے۔ گوگل کی جانب سے لاگ ان میں یہ تبدیلیاں گزشتہ دنوں کروم میں کی جانے والے نئے اضافے میں کی گئی تھیں اور صارفین کو ان سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد گوگل نے کروم براﺅزر میں تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…