منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کی قیمتوں میں 3.68پیسے فی یونٹ اضافے سے مہنگائی کا سونامی آئیگا : (ن) لیگ تاجر ونگ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 3.68پیسے فی یونٹ اضافے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا ،آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے بعد اس کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں ،حکومت عوام کو مستقبل میں آسودگی

لانے کی طفل تسلیاں دینے کی بجائے ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے ۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے رہنماؤں میاں عثمان اور چوہدری عامر صدیق نے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے عوام کو مہنگائی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے ۔ بجلی کے نرخوں کے نئے سلیب جاری ہونے کے بعد عوام سمیت تمام شعبوں کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے جس سے ہر طبقہ پریشان ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے اور قیمتو ں کو دو ماہ قبل کی سطح پر واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ادوار میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت نے صرف دو ماہ کے عرصے میں کر دی ہے ۔ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے بعدمہنگائی کی شرح میں مزید 40فیصد تک اضافے کا امکان ہے جس سے غریب آدمی زندہ درگورہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…