منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹیکس اکٹھاکرنیوالے اداروں میں بھی کڑا احتساب شروع کرنیکی ضرورت ہے : ٹیکس ایڈوائزرزایسوسی ایشن

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) حکومت کوسولو فلائٹ اور عجلت میں پالیسیو ں کی تشکیل کی روش کو ترک کرنا ہوگا ،ٹیکس اکٹھاکرنے والے اداروں میں بھی کڑا احتساب شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد ان کی موثر مانیٹرنگ کا نظام لایا جائے ،چھوٹے تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کی کیٹگریز بنا کر فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس ایڈوائز رزایسوسی ایشن کے

صدر میاں عبدالغفار ،سیکرٹری جنرل خواجہ ریاض حسین سمیت دیگر نے ’’ کمزور معیشت اور حکومت کی سمت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کی سمت کا تعین نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے تذبذب کی فضاء ہے ۔ ایسی صورتحال میں صرف بیرونی ہی نہیں بلکہ مقامی سرمایہ کاربھی دیکھو اورانتظار کرو کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا اعتمادبحال کرنے کے لئے مشاورت کاعمل شروع کرے ۔تمام اسٹیک ہولڈر، چیمبرز، یونینز، ٹریڈ ایسوسی ایشن سمیت دیگر کو جب تک آن بورڈ نہیں لیا جائے گا اس وقت تک حکومت کامیابمعاشی پالیسی نہیں بناسکتی ۔ سابقہ حکومت کی ناکامی سے سبق سیکھا جائے جو اپنے مرضی کے ٹیکسز لگا کر بھی ٹیکس نیٹ اور ٹیکس بیس کو بڑھانے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام کے دُکھوں کا مدوا نہیں کیا گیا جس سے بے چینی بڑھ رہی ہے اس لئے حکومت ریلیف دینے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…