منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدسے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے مذاکرات کامیاب ، 10میں سے 5 مطالبات مان لیے گئے ،تفصیلات جاری،دھرنا ختم ہوگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مشیروزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داؤدسے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے مذاکرات کامیاب ،مظاہرین کے 10میں سے 5 مطالبات مان لیے گئے، مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتیشامل ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے درمیان مذاکرات ہو گئے ۔ مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتی شامل ہیں ۔ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزملازمین نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئے جانے کے نوٹیفکیشن تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاتھا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ڈی چوک پر یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا تھا اور چار روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے والے ملحقہ راستوں کو خاردار تار لگاکر سیل کیاگیا تھا اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات تھی۔ دھرنے کے باعث لوگوں کو آمد ورفت میں خلل کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ مشیروزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داؤدسے یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے مذاکرات کامیاب ،مظاہرین کے 10میں سے 5 مطالبات مان لیے گئے، مطالبات میں نجکاری روکنا،ملازمین کی مستقلی اورمستقل ایم ڈی کی تعیناتیشامل ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے درمیان مذاکرات ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…