ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گڈانی کے ساحل سے پراسرار مورتی بر آمد ،دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،حیر ت انگیزانکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب ( آئی این پی ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی کے ساحل سے پراسرار مورتی بر آمدکرلی گئی ہے۔مورتی گڈانی کے ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی تھی جس کے بعد ماہی گیروں نے مورتی کو گڈانی کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا ،مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں ایک پراسرار مورتی نما مجسمہ پھنس گیا،5 کلو وزنی اس مورتی کی بر آمدگی کی خبر جنگل کے آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی جس کے بعد اسے دیکھنے کے لیے حب،کراچی اور دیگر علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد گڈانی کے ساحل پر پہنچی۔مورتی دیکھنے کے لیے آنیوالے افراد اس مورتی نما مجسمے کو کسی ہندو مہاراج کی شخصیت سے تعبیر کر رہے ہیں ،مگر اس پر کسی بھی قسم کی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی،لوگوں نے مورتی کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کی تجاویز دیں ہیں تاکہ وہ اس مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے کوئی حتمی بات کہہ سکیں۔دوسری جانب مورتی تاحال گڈانی کسٹم کے حکام کے پاس ہے جس کی حوالگی کے لیے گڈانی پولیس بھی کافی متحرک نظر آتی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس کی حوالگی کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی کے ساحل سے پراسرار مورتی بر آمدکرلی گئی ہے۔مورتی گڈانی کے ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی تھی جس کے بعد ماہی گیروں نے مورتی کو گڈانی کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا ،مورتی کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں ایک پراسرار مورتی نما مجسمہ پھنس گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…