بنی گالہ کی کروڑوں روپے کی اراضی کتنے میں الاٹ کی جارہی ہے؟حیران کن انکشاف

25  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن)سی ڈی اے نے بنی گالہ کے 800گھروں کو مستقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیا،کروڑوں روپے کی اراضی ہزاروں میں الاٹ کئے جانے کاانکشاف فی گز30روپے سے 100روپے زمین دی جارہی ہے ،جبکہ بنی گالہ میں فی مرلہ 5لاکھ سے زیادہ فروخت کیاجارہاہے۔

باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھرکوجائزبنانے کیلئے بنی گالہ میں سی ڈی اے کی چاندی شروع ہوگئی ،سی ڈی اے کے شعبہ اربن پلاننگ میں بنی گالہ کے 8سوگھروں کوریگولائزکرنے کیلئے پلان شروع کردیاہے ،نقشہ جات سمیت لے آؤٹ پلان کی بھی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ سی ڈی اے کی طرف سے بنی گالہ میں بنائے گئے ان غیرقانونی گھروں کی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے ،جبکہ سی ڈی اے اپنے ہی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بنی گالہ میں فی گزمربع میٹراس وقت250روپے ہے کیونکہ اس وقت بنی گالہ کے اطراف میں بھی 5لاکھ روپے مرلہ فروخت کی جارہی ہے اوراگرسرکاری ریٹ کے حساب سے ہی اس جگہ کوفروخت کیاجائے تو50لاکھ روپے کنال کے حساب سے بنتی ہے ۔جبکہ بنی گالہ میں سی ڈی اے کی طرف سے جن گھروں کوبڑی سفارشوں کی بنیادوں پرریگولائزکردیاہے ان کی مالیت فی کنال 80ہزارروپے لگائی جارہی ہے جس سے قومی خزانے کونقصان پہنچاکرعزیزواقارب سمیت سیاسی اقابرین کواربوں کافائدہ پہنچانے کاانکشاف ہواہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…