گڈانی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے اور پکنک پوائنٹ گڈانی کے سمندر سے ایک قدیم مورتی نکل آئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے پکنک پوائنٹ پر سمندر سے پتھر کی بنی ہوئی ایک قدیم مورتی برآمد ہوئی، جسے مقامی ماہی گیروں نے گڈانی کسٹمز کے حوالے کردیا تاہم گڈانی پولیس کے ایس ایچ او محمد جان ساسولی نے اس مورتی کو پولیس کے حوالے کرنے کی
تجویز پیش کی۔ذرائع کے مطابق گڈانی پولیس اور کسٹمز اپنے اپنے طور پر اس مورتی پر اپنا حق ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مورتی پتھر سے بنی ہوئی ہے اور کافی پرانی محسوس ہوتی ہے، جس کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ ہندو راجہ کی ہے جو ایک جنگلی جانور پر سوار ہے۔ خیال ہے کہ یہ مورتی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کے لیے آنے والے کسی پرانے اور ناکارہ بحری جہاز سے سمندر میں گر گئی ہوگئی۔