منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پی ایس ایکس میں کاروبار کا ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس میں 1556 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1556 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ ملک میں معاشی بحران کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مندی دیکھی جارہی تھی اور سرمایہ کار بے یقینی کا شکار تھے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کے اعلان کے بعد جہاں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے وہیں اسٹاک

ایکسچینج میں بھی استحکام پیدا ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبارکے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 296 کی سطح تک گیا جب کہ کم سے کم 37 ہزار 114 پر رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس اپنے ریکارڈ ساز دن کے ساتھ 1556 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 271 پر بند ہوا۔ شیئرز بازار میں 33 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…