بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کا قوم سے خطاب،عمران خان نے ’’خوش خبری ‘‘کے ساتھ ساتھ ’’بری خبری ‘‘بھی سنا دیں‘ یہ بری خبریں کس کیلئے ہیں‘ کراچی میں غریبوں کے گھر اُجاڑنے کا انجام کیا ہوگا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔امریکا میں جان ہاورڈ نام کا ایک شاعر ہوتا تھا‘ وہ اداکار اور ادیب بھی تھا‘ وہ رہتی دنیا تک اپنا نام زندہ رکھنا چاہتا تھا (اس) نے بہت کوشش کی‘بڑی محنت کی مگر وہ پوری زندگی خرچ کر کے بھی کوئی لازوال چیز تخلیق نہ کر سکا لیکن آپ قدرت کا کمال ملاحظہ کیجئے‘ جان ہاورڈ نے ایک دن یوں ہی چلتے چلتے ہوم سویٹ ہوم کے نام سے ایک فضول سا گیت لکھا اور یہ گیت دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں مشہور ہو گیا‘ ہوم سویٹ ہوم 1822ء میں لکھا گیا تھا‘

یہ آج بھی آپ کو ایک سوچھیانوے سال بعد دنیا کے ہر گھر میں کہیں نہ کہیں لکھا ہوا ملتا ہے‘ یہ گیت اتنا پاپولر کیوں ہوا؟ ۔۔اس کی وجہ گھر ہے‘ گھر انسان کو اولاد کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہوتا ہے چنانچہ جب جان ہاورڈ نے گھر کو ہوم سویٹ ہوم لکھا تو یہ پوری دنیا کے ہونٹوں پر چڑھ گیا۔ شاید ہماری حکومت کو گھر کی ۔۔اس اہمیت کا اندازہ نہیں تھا ورنہ یہ آج ریاستی طاقت کے ذریعے کراچی کے پاکستان کوارٹرز خالی کرانے کی کوشش نہ کرتی‘ یہ کوارٹرز قائداعظم نے قیام پاکستان کے بعد بنوائے تھے‘ سرکاری ملازمین اور ۔۔ان کے بچے تیسری نسل سے یہاں آباد ہیں‘ حکومتیں 1984ء سے ۔۔ان لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ کر رہی ہیں ۔۔لیکن یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا‘ سپریم کورٹ نے مئی میں 400 کوارٹرز میں سے 394 کوارٹرز خالی کرانے کا حکم دیا اور آج ریاست پوری طاقت کے ساتھ ۔۔ان بے بس لوگوں کے ہوم سویٹ ہومز پر چڑھ دوڑی (مونتاج) حکومت ملک میں 50 لاکھ نئے گھر بنانا چاہتی ہے‘ وہ گھر بعد میں بنیں گے لیکن آپ نے آج 394 گھر اجاڑنا شروع کر دیئے‘ یہ کہاں کا انصاف‘ یہ کہاں کی انسانیت ہے‘ آپ مہربانی فرما کر (ان) 50 لاکھ گھروں میں ۔۔ان 394 گھرو ں کو بھی شامل کر لیں‘ یہ لوگ جھولیاں پھیلا کر آپ کو (دعائیں) دیں گے اور آپ یہ بھی یاد رکھیں گھر اور تعریف اللہ کی ذات کو بھی چاہیے ہوتی ہے‘

آپ اگر آباد لوگوں کے گھر اجاڑیں گے تو آپ بھی اپنے گھروں میں آباد نہیں رہ سکیں گے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ’’وزیرِاعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دباؤ ڈال کر سابق صدر پرویز مشرف کی طرح این آر او لینے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہاکہ ہم پر اقتدار سنبھالتے ہی قرضوں کا بوجھ پڑ گیا جس کا ہم پر بہت دباؤ تھا، ہم نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنا تھیں،

اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہم کوشش کر رہے تھے کہ دوست ممالک سے قرض لیں، میں قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیں خصوصی پیکج ملنے کے بعد ہمارے اوپر سے یہ پریشر ہٹ گیا ہے، انشا اللہ آئندہ دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں سناؤں گا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر سعودی عرب سے یہ پیکج نہ ملتا تو ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑتا، ا?ئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیتے تو اس کا بوجھ عوام پر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ

ہمیں تنخواہ دار طبقے کی زیادہ فکر ہے، ہم انشا اللہ اپنی عوام پر زیاہ بوجھ نہیں ڈالیں گے، مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم سابق حکومتوں کے نقصانات کو پورا کر رہے ہیں، سابق حکومتیں ورکرز کا ویلفیر فنڈز اور سٹیل ملز ملازمین کے پیسے کھا گئیں، دس سالوں میں انہوں نے جو کچھ کیا اور آج جمہوریت بچانے کھڑے ہو گئے ہیں، دونوں جماعتوں کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آ رہی۔

دونوں جماعتوں نے دس سال ملک میں حکمرانی کی اور عوام کو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ہم پر دباؤ ڈال کر ہم سے این ا?ر او لے لیں لیکن میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ سارے کان کھول کر سن لیں ایسا کبھی نہیں ہوگا، میں کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑوں گا، اپوزیشن جو مرضی کر لے احتساب ہو کر رہے گا۔

انہوں نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے کہ یمن لڑائی میں ثالث کا کردار ادا کریں، ہم کوشش کریں گے کہ مسلمان ممالک کو اکٹھا کریں، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں لڑائی ختم ہو جائے۔‘‘ وزیراعظم نے خوش خبری کے ساتھ ساتھ بری خبری بھی سنا دیں‘ یہ بری خبریں کس کیلئے ہیں‘ ہم آج کے پروگرام میں یہ ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…