جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی مسافر خصوصی کرایوں میں ایمریٹس سے امریکہ کا سفر کرسکیں گے ،نئی آفر متعارف کروادی گئی، تفصیلات جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کی آفر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستانی مسافر امریکہ کے بعض انتہائی مقبول مقامات کا سفر کرنے کیلئے خصوصی رعایتی قیمت میں اکانومی اور بزنس کلاس کے ریٹرن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ صارفین 5 نومبر 2018 تک بکنگ کرکے 25 اکتوبر 2018 سے لیکر 31 مارچ 2019 تک اس آفر سے فائدہ آٹھاتے ہوئے سفر کرسکیں گے۔ امریکہ کے آٹھ شہروں سان فرانسسکو، نیویارک، سیاٹل، اورلینڈو، ڈیٹرائٹ، ڈینور، ایٹلانٹا اور

رالے کے سفر کے لئے اکانومی کلاس میں کم از کم 150,050روپے اور بزنس کلاس میں کم از کم 536,070روپے ادا کر کے سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ مسافر ایمریٹس کے فضائی پارٹنر جیٹ بلیو اور الاسکن ایئرلائنز کی سروسز سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، کیونکہ یہ آفر ان ایئرلائنز کے مکمل نیٹ ورک میں شامل 160سے زائد مقامات پر سفر کی خوایش رکھنے والوں کیلئے دستیاب ہے۔ امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر لوگوں کا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے پاکستان سے کافی زیادہ آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پاکستانیوں کے لئے امریکہ انتہائی مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس کے علاوہ ایئرلائن کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری مسافروں کی شرح کافی زیادہ ہے۔ ایمریٹس امریکہ میں اب 12 مقامات پر سفری خدمات فراہم کرتا ہے اور پاکستانی صارفین کو فلائٹ کے انتخاب کے لئے مختلف آپشنز فراہم کرتا ہے اور یورپ میں رک کر جانے والی ایئر لائنز کے مقابلے میں ایمریٹس سے سفربرق رفتار اور آرام دہ ہوتا ہے۔ ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ جبر العزیبی نے کہا، “جیسا کہ سال اختتام پذیر ہورہا ہے، پاکستان میں ہمارے صارفین اپنی موسم سرما کی تعطیلات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور ایمریٹس چاہتا ہے کہ اپنے صارفین کو کم قیمت میں عالمی معیار کی فلائٹ سروسز سے

لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے۔ یہ آفر پاکستان سے مسافروں کو امریکہ میں ہمارے بعض انتہائی مقبول مقامات کے سفر کا موقع فراہم کرے گی جس کی بدولت وہ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور کاروباری پارٹنرز سے ملاقات کر سکیں گے۔” ایمریٹس دنیا بھر کے 86 ممالک میں 161 مقامات کے بڑے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان میں ایمریٹس کے مختلف ایوارڈز جیتنے والا انفلائٹ انفارمیشن، انٹرٹینمنٹ اینڈ کیمونکیشن

سسٹم آئس (ice) کے ذریعے مسافر 3500 سے زائد تفریحی چینلز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس کے ساتھ علاقائی خطوں کے مشہور کھانے ایمریٹس کے مختلف زبانیں بولنے والے کیبن کریو کی جانب سے مسافروں کو پیش کئے جاتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس کی بکنگ اور شرائط و ضوابط کی مکمل فہرست سے آگہی کے لئے اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں، ایمریٹس کے مقامی ٹکٹ آفس جائیں یا پھر ایمریٹس کی ویب سائٹ (www.emirates.com/pk) وزٹ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…