پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ،امریکہ پھر پاکستان پر چڑھ دوڑا، انتہائی سنگین دھمکیاں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی) ڈو مور کے مطالبے کے ساتھ امریکا نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت سے ان کی چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یہ واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا گیا ہے، وہ اسے پورا کرے گا اور

دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی دفتر خارجہ کے قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…