جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جعلی اکا ؤنٹس کے بعد بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا گیا،52 ارب روپے کے مہنگے ترین پلاٹ بے نامی اکانٹس سے خریدے گئے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ئی این پی)شہر قائد میں جعلی اکانٹس اور جعلی کمپنیوں کے بعد بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا گیا ہے،کراچی کے میں جعلی اکانٹس اور جعلی کمپنیوں کا سلسلہ تھما نہ تھا کہ اب بے نامی جائیداد بھی سامنے آگئی ہے، کلفٹن میں 52 ارب روپے کے پانچ مہنگے ترین پلاٹ بے نامی اکانٹس سے خریدے گئے، کلفٹن میں پلاٹس کی تفصیلات کے ڈی اے اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے طلب کرلی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے میں جعلی اکانٹس اور جعلی کمپنیوں کا سلسلہ تھما نہ تھا کہ

اب بے نامی جائیداد بھی سامنے آگئی ہے، کلفٹن میں 52 ارب روپے کے پانچ مہنگے ترین پلاٹ بے نامی اکانٹس سے خریدے گئے، کلفٹن میں پلاٹس کی تفصیلات کے ڈی اے اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے طلب کرلی گئی۔دوسری جانب پشاور کے چوک یادگار میں ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی و حوالہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔واضح رہے کہ شہر قائد کے رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کے اکانٹ میں 2 ارب روپے آگئے تھے جس کی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کردی تھی، فالودہ فروش کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔فالودہ بیچنے والے شہری نے مزید کہا تھا کہ مجھے جو دستخط دکھائے گئے وہ انگریزی میں ہیں، جب کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں، انگریزی میں دستخط نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ جھنگ کے طالب علم اسد علی کے اکانٹ میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم مذکورہ طالب علم کو جھنگ سے لے کر کراچی روانہ ہوگئی تھی۔اسد علی بی ایس سی کا طالب علم ہے، اسد علی کا کہنا تھا کہ کراچی آج تک نہیں دیکھا، اب تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے، اتنی بڑی رقم سے کوئی تعلق نہیں ہے میری مدد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…