جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پشاوری چپل،سفید شلوار قمیض عمران خان کی پہچان! عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی قومی لباس پہن کر شرکت ،ہر طرف دھوم مچ گئی،وزیر اعظم کی کھل کر تعریف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان گزشتہ دنوں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے تھے ۔جہاں سفید شلوار قمیض اور پشاوری چپل ان کی پہچان بن گئی۔وزیراعظم عمران خان نے پینٹ کوٹ پہننے کی بجائے قومی لباس پہن کر بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور بغیر پرچی کے پراعتماد انداز میں انگریزی میں خطاب کیا۔پاکستانی وزیراعظم اپنے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بہت پرکشش لگ رہے تھے۔

بعض سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان نے پر اعتماد انداز میں کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے پچھلے 25سالوں میں پاکستانی کے کسی وزیراعظم کو عالمی فورم پر اس انداز میں خطاب کرتے نہیں دیکھا۔وزیر اعظم کے سعودی عرب میں پرتپاک استقبال اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں مرکزی خطاب نے دنیاکے سامنے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد دی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا  ،دونوں ممالک کے درمیان کئے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…