بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

مشی گن : تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شہر ڈیٹروئٹ میں پولیس نے 60 سے زیادہ شیرخوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو تجہیز و تکفین کے ایک مرکز میں چْھپایا گیا تھا۔ پولیس اس امر کوانتہائی تشویش ناک قرار دے رہی ہے۔ایک ہفتہ قبل مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ان لاشوں کو لکڑی کی ایک پَرت میں چْھپایا گیا تھا۔ڈیٹروئٹ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کو نہیں جان سکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر اور ریاست کی انتظامیہ اور وفاقی تحقیق کار انسانی باقیات کی نامناسب طریقے سے ذخیرہ کاری کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورش تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔تحقیق کاروں کی ٹیم ملنے والی باقیات کی عمروں اور شناخت کا تعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔مشی گن ریاست میں لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پیری فیونرل ہوم میں ابتر صورت حال اور سنگین لاپروائی سامنے آنے کے بعد تجہیز و تکفین کے اس مرکز کا لائسنس منسوخ کر کے اْس بند کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…