منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی کالونیز، کیپٹو پاور پلانٹ، فلاحی اداروں، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، مسلح افواج کے میس، یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں

کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ان تمام اداروں کے صارفین کے لیے گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل صارفین، کیفے، بیکریز، ملک شاپ، کینٹین، ہوٹلز، تجارتی مالز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی۔ کمرشل صارفین اور آئس فیکٹریوں کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 2 سو 25 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 8 سو 80 روپے مقرر کردئیے گئے۔ اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔ خیال رہے کہ حکومت نے رواں ماہ 4 اکتوبر کو گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 10 سے ایک سو 43 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ گیس کے نرخوں میں گزشتہ 4 سال کے دوران کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا تھا لیکن وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد 17 ستمبر کو گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں کے سلیب 3 سے بڑھاکر 7 کردیے تھے اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 57 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت کا عوام دشمن اقدام، مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام قرار دیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس مزید مہنگی کردینے سے صنعتی، کاروباری اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا۔

حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کی ستائی عوام سڑکوں پر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن حکومت چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا زیادہ شور مچائے اُس دن غریب کے گھر بڑے ڈاکے کی تیاری ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کی 60روزہ مجموعی کارکردگی الزامات، جھوٹ اور مہنگائی کی شرح کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لے جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 60 دن کے سونامی کا یہ عالم ہے تو مزید 40دن

کے لیے عوام اپنے حفاظتی بند باندھ لیں، ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیل رہی ہے، عوام سوئی گیس اور بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر پائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا عوام اب لکڑیاں جلا کر اپنی ضرورت پوری کریں؟

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…