ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

معروف بزنس گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کو ڈیم فنڈ کے لئے بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک (آج) جمعہ کو وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لئے بطور عطیہ 100ملین روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں ساؤتھ ایشیئن ایسوسی ایشن آف ریجنل کوآپریشن (سارک) چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وہ معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور

ڈیموں کی تعمیر میں موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیک وزیراعظم کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی فوری تعمیر صحیح سمت میں مثبت اور بروقت اقدام ہے جس سے پاکستان کو بھارتی آبی جارحیت سے بچانے اور ملک میں مستقبل کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بعض تجاویز بھی دیں گے جن میں فنڈز کے لئے حصول کے لئے دیامیر بھاشا ڈیم کو ملکی و بین الاقوامی سٹاک مارکیٹوں میں شامل کرنا جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی حوصلہ افزاء ہے کہ ہر پاکستانی سچے دل سے ملک کو پانی کے درپیش بحران سے بچانا چاہتا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک کو ہر سال اربوں روپے کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے منگلا ڈیم جیسے حجم والے تین ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کو پانی کی ضروریات پوری کرنے میں پانی کی 36فیصد کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر زرعی ملک رہا ہے کیونکہ اس کی 60 فیصد آبادی براہ راست یا بالواسطہ طور پر زراعت سے منسلک رہی ہے جبکہ پانی کی کمی پوری کر کے ہم لاکھوں ایکڑ رقبہ کو زرعی پیداوار کے حصول کے لئے زیرکاشت لا سکتے ہیں۔ افتخار علی ملک نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے اس کام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی بھرپور معاونت کریں جس سے پاکستانیوں کے مستقبل کو بہتر اور عظیم تر بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…