اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم کو کرپشن کنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی کرپشن مجموعی طور پر 1.2بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس منصوبے میں ہاتھ ڈالو وہاں نواز شریف کی کرپشن نکل آتی ہے۔ اب لوگ اس کرپشن کی کہانی سے بور ہو رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں الگ الگ کرپشن کی خبریں دینے کی بجائے مجموعی مقدار بتائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد
صحافیوں کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ نواز شریف اینڈ کمپنی نے 40یا 50ملین ڈالر کی کرپشن کی لیکن اب جو نئے کیسز سامنے آئے ہیں تو یہخیال کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی کرپشن 2ھکرب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ شہباز شریف اور دوسروں کی کرپشن کا حساب الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ن لیگ کے لوگوں میں اگر غیرت ہوئی تو وہ اپنے گھروں کیاندر کمروں میں کنڈیاں لگا کر چھپ کر سال گزارے لیکن انہیں غیر ہی نہیں ۔ ان کی جرات پر حیرانی ہوتی ہے کہ یہ لوگ کس طرح اسمبلیوں میں اور رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔ مہنگائی ہو رہی ہے ، بجلی مہنگی ہو رہی ہے قرضے بڑھ گئے گردشی قرضے بڑھ رہے ہی۔ ملک ان سے نہیں چلر ہا۔ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ یہ سب کچھ انہی کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ چینی چور کون ہے۔ شوگر ملیں کن کی ہیں جتنا مرضی شور کریں ہم ان چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان انہی کے احتساب کے نتیجے میں دوبارہ ابھر کر سامن آئے گا۔