اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان 22 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ روزہ دورہ کریں گے جبکہ 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعظم 22اکتوبر کو دورورزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہونگے جہاں کہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت
کرینگے ،عالمی کانفرنس میں سعودی شاہ سلمان اصلاحاتی ایجنڈہ پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے اور کانفرنس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے معاہدے بھی کئے جائیں گے ۔ دورے کے دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جلد پاکستان کادورہ کرے گا جس میں معاشی تعاون بڑھانے کے امور پر بات ہو گی۔