جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پولیس نے فحش فلمیں بناکر وائرل کرنے والا3رکنی گروہ گرفتارکرلیا،معصوم بچوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایاجاتاتھا، افسوسناک انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈی گھیب ( آئی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات پر پولیس نے بچوں سے زیادتی کرکے فلمیں بناکر انٹر نیٹ پر وائرل کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے موبائل فون برآمد ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ بسال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عابد قریشی نے

ملزمان کو ٹریس کرکے عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر تین ملزمان محمد اویس، حارث ریاض اور نوید اختر کو گرفتار کرکے ویڈیو اور انٹر نیٹ میں استعمال ہونے والا موبائل بر آمد کرلیا اس موقع پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس ان درندہ صفت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور چائلڈ پورنو گرافی کے مرتکب ملزمان کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…