پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

احد چیمہ کے خلاف دوسرا ریفرنس ، ملزم نے مبینہ طور پر اپنے، اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کی کثیر بے نامی جائیدادیں بنائیں،سنسنی خیز انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد/لاہور(آئی این پی) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف دوسرا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ، یہ ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر دائر کیا گیا ہے ، ریفرنس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے، اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کی کثیر بے نامی جائیدادیں بنائیں،ملزم کی جائیدادوں میں متعدد پلاٹس, زرعی زمینیں, فلیٹس اور مکانات شامل ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق

احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد بنانے کے الزام میں دائر کئے گئے ریفرنس کے مطابق ملزم کے ایل ڈی اے ایونیومیں پلاٹ نمبر 701 , بینک الفلاح امپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی 2 پلاٹس, 123 کنال زرعی زمین بمقام بھیک احمد یار, حافض آبا د شامل ہیں ۔ملزم کے نام دیگر جائیدادوں میں 188 کنال 12 مرلہ اور 123 کنال 19 مرلہ زرعی زمین بمقام گاؤں بھیک, احمد یار ضلع حافظ آباد جبکہ آء بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی, اسلام آباد میں پلاٹ بھی شامل ہیں ۔ویلیج کرباتھ،تحصیل کینٹ میں 3 کنال زمین اپنے نام جبکہ 14 کنال 7 مرلہ زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کے نام شامل ہیں ۔ماڈل ٹاؤن میں 48 کنال 10 مرلہ زمین اپنے اور والدہ کے نام پائے گئے،موضع ڈھوری لاہور میں اہلیہ کے نام 21 کنال 4 مرلہ زمین بھی شامل ہے ،موضع ٹیڈھا میں کل 99 کنال 17 مرلہ زمین اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے نام پائے گئے ۔ملزم احد چیمہ کے نام ہل لیک ویو اسلام آباد میں 1 فلیٹ جبکہ سیکٹر آئی۔15 میں بھی 1 فلیٹ موجود ہے۔ایف آئی اے ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد میں ملزم کے نام 2 پلاٹس جبکہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں بھی پلاٹس پائے گئے،اسکے علاوہ فیصل ٹاؤن،اسلام آباد میں 10 مرلہ کا پلاٹ اور فیصل ریزی ڈینشیا، اسلام آباد میں 5 مرلہ کا پلاٹ ملزم کے اپنے نام ظاہر ہوا ہے۔بہن کے نام فیصل ریزی ڈینشیا میں 5 مرلہ پلاٹ اور بیدیاں روڈ پر 3 کنال زمیں پائے گئے،

ملزم کے نام قیمتی پلاٹس اور زرعی زمینوں کی مالیت مبینہ طور پر اربوں روپے میں جا سکتی ہیں۔نیب لاہور نے ملزم احد خان چیمہ کو 15 فروری 2018 کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔دوران تحقیقات ملزم کے نام اربوں روپے مالیت کے اثاثہ جات ہونیکا انکشاف ہوا تھا۔آشیانہ اقبال کیس میں ملزم احد چیمہ کیخلاف 660 ملین کی مبینہ کرپشن کا پہلا ریفرنس 22 جون کو احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…