حکومت کی کوششیں کامیاب،حکمت عملی نے رنگ دکھاناشروع کردیا،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1 ارب ڈالر ،برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا،سعودی عرب، چین، یو اے ای کی مدد بھی حاصل ہوگئی

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان کم شرح سود پر قرض کے حصول کیلئے مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں طویل مدت میں ادائیگی کے قرضے پر بات ہو رہی ہے۔

چین بھی آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے، ٗسعودی عرب، چین، یو اے ای سے مالی تعاون پرمذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی، بہترمالی پالیسیاں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوئیں ٗاگست، ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اگست اور ستمبر میں درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے حوالے سے امریکی مالیاتی ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والا فنڈ نئی حکومت کی مدد کرے گا۔ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے متوقع آئی ایم ایف پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال جاری خسارہ چار اعشاریہ چھ فیصد رہے گا۔موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام نئی حکومت کی قرض لینے کی صلاحیت بہتر کریگا ٗ ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے آخری پروگرام کے بعد سے معاشی توازن خراب ہوا ہے ٗنئے پروگرام سے ان خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…