بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

اب اگر آپ کے پاس یہ چیز نہیں ہوگی تو آپ کی موٹرسائیکل اورگاڑی کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی،لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی عائد کردی،احکامات جاری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) اب اگر آپ کے پاس یہ چیز نہیں ہوگی تو آپ کی موٹرسائیکل اورگاڑی کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی،لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی عائد کردی،احکامات جاری،لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کرنے پر پابندی عائد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔

کم عمر نوجوان لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہیں جس کے باعث شہر میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن صرف اسی شخص کے نام سے کی جائے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے ؟،قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…