ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقیاتی ٹیم گواہوں کے ساتھ کیا سلوک کررہی ہے؟انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کے نارواسلوک کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نارواسلوک خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں سے من پسند بیان کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

جے آئی ٹی گواہوں سے ملزم کی طرح برتاؤ کر رہی ہے،بیان کے لئے بلا کر گواہوں سے طویل انتظار کرایا جاتا ہے، بغیر بتائے کئی کئی گھنٹے تک انتظار کرایا جاتا ہے،اس دوران کھانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی، گواہی کے لئے فون پر بلا یا جاتا ہے، فون کرنے والا اپنا نام بھی نہیں بتاتا، تفتیش کرنے والا اپنے بارے میں کچھ نہیں بتاتا وہ کیا کرتے ہیں، دوران تفتیش غیر متعلقہ سوالات کئے جاتے ہیں،تفتیشی دفتر میں بلائے گئے شخص سے گالی گلوچ تک کی جاتی ہے، یہ سب مرضی کا بیان لینے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،جے آئی ٹی اپنے اختیارات کسی دوسرے کو منتقل نہیں کر سکتی، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اومنی گروپ کے دفاتر پر ریڈز کئے گئے،خوف سے اومنی گروپ کے ملازم استعفے دے رہے ہیں،فیئر ٹرائیل سمیت جے آئی ٹی کو حدود میں رہ کر کام کرنے کا حکم دیا جائے،پسند کا بیان لینے کے لئے گواہوں پر دباؤ نہ ڈالنے کا حکم دیا جائے۔  سندھ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کے نارواسلوک کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نارواسلوک خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں سے من پسند بیان کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔جے آئی ٹی گواہوں سے ملزم کی طرح برتاؤ کر رہی ہے،بیان کے لئے بلا کر گواہوں سے طویل انتظار کرایا جاتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…