ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی کے خلاف سمگلنگ کے کیس کی سماعت،رکن اسمبلی طویل عرصے سے کس کیس میں اشتہاری بھی ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے اسلم خان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو این اے 254 عزیز آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کسٹم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی

عدالت میں کسٹم حکام کی ملزم محمد اسلم خان کو تفتیش میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو تفتیش میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی طویل عرصے سے مس ڈیکلریشن کیس میں اشتہاری ہیں،1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائیٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی ،کسٹم حکام کا الزام ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی,ملزمان نے ائیر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا،محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی,ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ائیر فورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی,14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی ،پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا،2004 میں عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بری کردیا تھا ،پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے اسلم خان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو این اے 254 عزیز آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کسٹم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کردی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…